ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کانگریس راجستھان میں سچن پائلٹ کی قیادت میں کام کرے گی:کامت

کانگریس راجستھان میں سچن پائلٹ کی قیادت میں کام کرے گی:کامت

Mon, 04 Jul 2016 21:40:36    S.O. News Service

جے پور، 4 ؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس چھوڑ کر واپس پارٹی میں لوٹے کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے انچارج گروداس کامت نے آج واضح کیا کہ راجستھان میں پارٹی اگلے دو سالوں تک ریاستی صدر سچن پائلٹ کی قیادت میں کام کرے گی۔راجستھان کانگریس کمیٹی کے ایک روزہ اجلاس میں شرکت کرنے آئے کامت آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ غیر سرگرم عہدیداروں کو بدلا جائے گا اور خالی پڑے عہدیداروں کے عہدے جلد بھرے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی ریاستی کانگریس کمیٹی کو خالی پڑے ضلع اکائی کے صدور کی فہرست پندرہ دنوں میں بھیجے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں، تاکہ خالی عہدوں پر تقرری کی جا سکے۔اس سے پہلے کامت نے ریاستی پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست اور مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف متحدہ جدوجہد چھیڑنے کی اپیل کی ۔اجلاس میں ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ، سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت عہدیدار، کارکنان اور خصوصی مدعوین رکن موجود تھے۔


Share: